پٹنہ،26 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار میں بیگو سرائے سے بھارتی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ) کے امیدوار کنہیا کمار کو لوگوں کے سپورٹ کے ساتھ نوٹ بھی چاہیے، لیکن ضروری نہیں کہ یہ نوٹ مقامی لوگوں کے ہی ہوں۔لہذا کنہیا نے لوک سبھا انتخابات کے لئے آن لائن 70 لاکھ کا فنڈ اکٹھاکرنے کو اپنے انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ ایک متوازی مہم شروع کی ہے۔کنہیا کمار کی مدد کے لئے ابھی تک 5,00,000سے زیادہ لوگوں نے امدادی رقم جمع کی ہے۔اتوار کو جب کنہیا کی امیدواری کا اعلان کیا گیا تھا تبھی سی پی آئی کے رہنماؤں نے صاف کر دیا تھا کہ چونکہ مقابلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے امیدوار گری راج سنگھ کے ساتھ ہے اس لیے وسائل میں تو ان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔اس کے لئے لوگوں سے اقتصادی سپورٹ کے ساتھ ساتھ ووٹ مانگنے کی مہم شروع کی جائے گی۔اس وقت لگا تھا کہ شاید یہ مہم بیگو سرائے پارلیمانی حلقہ میں ہی ہو، لیکن بعد میں کنہیا نے ایک ویڈیو جاری کیا اور آن لائن فنڈ اکٹھے کرنے کی مہم شروع کی گئی۔